راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے دستے امدادی سامان کے ہمراہ کراچی اور اندرون سندھ کے متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کیلئے پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے سندھ کے ضلع دادو، ٹھٹھہ، بدین اورجامشورو کے متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ آپریشن شروع کردیا۔
بیان کے مطابق پاک فوج راشن بھی تقسیم کر رہی ہے۔ کراچی اور اندرون سندھ میں مسلسل بارشوں اور شہری سیلاب کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزرو ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔