سندھ میں سیلاب سے تباہی، ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے فوج سے ہنگامی مدد طلب

Published On 24 August,2022 09:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے سول حکومت نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے فوج سے ہنگامی مدد طلب کر لی۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے صوبے میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے فوج کی خدمات سے متعلق این ڈی ایم اے کو مراسلہ لکھ دیا۔

این ڈی ایم اے کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارش کے بعد سندھ میں ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو فوج کی خدمات درکار ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی کے لئے فوری طور پر فوجی دستے مہیا کیئے جائیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق مجموعی طور پر بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ کے اضلاع میں 263 اموات ہوچکی ہیں۔

701 افراد بارشوں اور سیلاب کے باعث زخمی بھی ہوئے ہیں، 120 بچے، 84 مرد جبکہ 35 خواتین متاثرہ اضلاع میں جاں بحق ہوئی ہیں۔
 

Advertisement