لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئر مین عمران خان کا سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر تشدد کے بعد رد عمل آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر ہونے والے شدید تشدد کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان مجرموں کی گرفت میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں برسر اقتدار مافیا جانتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ان کا سیاسی کیریئر ختم ہو جائے گا، اسی وجہ کے باعث مافیا ہر قسم کا حربہ استعمال کر کے ہمارے لوگوں کو ڈرانے میں لگا ہوا ہے۔
Strongly condemn this torture against our Opposition leader in Sindh Haleem Adil Sheikh. Pakistan is in the grip of a bunch of criminals. These mafias know they will meet their political end in the elections InshaAllah; hence using every mafia type tactic to scare our people. pic.twitter.com/vblcdfYkX0
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 30, 2022