لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توہین عدالت کیس میں جواب دوبارہ جمع کروانے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا رد عمل آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ اصل میں توہین کی سزا جج زیبا صاحبہ کو ہونی چاہیے جنھوں نے انصاف کر کے عمران خان کی شان میں گستاخی کی تھی۔
مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ پر لکھا کہ دوہرہ نظام انصاف کا ہیش ٹیگ بھی لکھا۔
#دوہرہ_نظام_انصاف_نامنظور https://t.co/C2gCvhzYYm
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 31, 2022
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان کو فراہم کردہ ڈھیل اور سہولیات سے اور کچھ ثابت ہو نہ ہو نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے ہونیوالی ناانصافیاں اور زیادتیاں ایک بار پھر پوری قوم کے سامنے عیاں ہو گئیں۔ ترازو سیدھا نہیں ہو سکا۔
مریم نواز کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف سیلاب سے جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں ڈی جی خان اور راجن پور کے دورے پر پہنچیں۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے ضلع راجن پور کے علاقے فاضل پور کا دورہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا، مریم نواز سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملیں اور امداد بھی تقسیم کی۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ راجن پور کے سیلاب متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہیں، گلی محلوں کا دورہ کیا گھر مکمل تباہ ہو گئے ہیں، مسلم لیگ ن آپ کی خدمت میں کسر نہیں رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو اپنے گھر چھوڑ کر خیموں میں آنا پڑا جس کا دکھ ہے، آپ لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور تباہ ہونے والے گھروں کو بنائیں گے۔
مریم نواز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں جام پور، فاضل پور، شاہ پور اور چوٹی زیریں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین سے ملیں اور امداد تقسیم کی.