اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کا چوتھا نوٹس جاری کردیا گیا، پی ٹی آئی رہنما کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 5 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کو ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 ستمبر کو صبح 11 بجے طلب کرلیا، الیکشن کمیشن کیس میں 2 اکاؤنٹ سامنے آنے پر ایف آئی اے نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
ایف آئی اے نے اس سے پہلے بھی اسد قیصر کو 11، 18 اور 29 اگست کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔