اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارٹی فنڈنگ کیس کا دائرہ کار چاروں صوبوں تک پھیلا دیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت میں تشکیل کردہ ٹیم کی سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ ہوں گی جبکہ چھ رکنی ٹیم کے دیگر ممبران میں اجمل صدیق سندھو، سردار اللہ بابر، اصغر علی بلوچ، ریحانہ کوثر اور ارباب عباسی شامل ہیں۔
بلوچستان کی چار رکنی ٹیم محمد علی ابڑو، محمد راشد بھٹی، افروز احمد کلہواڑ اور راجہ محمد امتیاز پر مشتمل ہوگی ۔
خیبر پختونخوا کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کی سر براہی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آفتاب بٹ کریں گے جبکہ ممبران میں افضل خان نیازی،محمد طاہر خان،عرفان اللہ اور صائمہ ندیم شامل ہیں۔
سندھ زون ون کی پانچ رکنی ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی کریں گی جبکہ روف شیخ،سبین غوری،آفتاب وٹو اورراحت خان بھی حصہ ہوں گے۔
پنجاب زون ون کی ٹیم میاں عامر اقبال کی سربراہی میں محمد یوسف،شاہد علی اور عرفان خان پر مشتمل ہو گی ۔چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی رپورٹ مرکزی کمیٹی کو بھجوائی جائیگی۔