اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے، اب قانون کے مطابق عمل درآمد ہو رہا ہے، فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کا جھوٹ، فراڈ اور تماشہ ختم ہو گیا۔
فواد چودھری کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا آٹھ سال میں ایک روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا، اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے۔ آٹھ سال میں گیارہ دفعہ اسلاآباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکایا گیا اور نو وکیل بدلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا خوف عمران خان کو تھا اسی لئے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔ رانا ثنا اللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران خان خیبر پختونخوا بھاگ گئے تھے۔ فواد احتیاط اچھی چیز ہے، اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لئےبہتر ہوگا۔