اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی لٰئی) نے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے چند گھنٹوں بعد واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں درست طریقے سے ادا نہیں کررہے اس لیے انہیں عہدے سے برطرف کردیا جائے۔
ریفرنس میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا اور کہا گیا گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے سکدر سلطان راجہ سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور ملاقات کے چند روز بعد ہی فیصلہ سنا دیا گیا۔
ریفرنس جمع کروانے کے چند گھنٹوں بعد تحریک انصاف نے ریفرنس واپس لے لیا۔ فیصلہ ریفرنس رجسٹرار آفس پہنچنے کے فوری بعد کیا گیا۔ ریفرنس مزید قانونی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے واپس لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تبدیل ہونے کے نکات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔