پی ٹی آئی نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

Published On 10 August,2022 01:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

پاکستان تحریک کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

پی ٹی آئی نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 2 اگست فیصلہ بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
 

Advertisement