اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے تحریک انصاف کو آخری موقع دے دیا ، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دئیے کیا اس کیس کوبھی آٹھ سال چلانا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ممنوعہ فنڈنگ کے کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے 4 ہفتے کی مزید مہلت کی استدعا کر دی۔
وکیل کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سےبعض دستاویزات ابھی تک نہیں ملیں، ،سمندرپارپاکستانیوں کےنائیکوپ اوردیگرتفصیلات کاانتظارہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کیا اس کیس کوبھی آٹھ سال چلانا ہے؟ یقینی بنایا جائے آخری مرتبہ وقت لیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو جواب جمع کروانے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔