اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں ضمنی انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر ضمنی انتخابات کا معاملے پر الیکشن کمیشن نے کل اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے، اجلاس میں سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اور دیگر متعلقہ اداروں سے الیکشن والے دن دستیابی کے حوالے سے رپورٹ مانگی جائے گی، پولنگ سٹاف کی دستیابی کے حوالے سے بھی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، تمام رپورٹس کا جائزہ لے کر کراچی کے 3 حلقوں میں الیکشن کو موخر کرنے یا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔