بچوں کے استحصال سے متعلق اسلام آباد تیسرا بڑا شہر بن گیا

Published On 21 September,2022 04:35 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) بچوں کے استحصال سے متعلق اسلام آباد تیسرا بڑا شہر بن گیا۔

وفاقی محتسب نے سٹریٹ چائلڈ پر رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گلوبل چلڈرن رائٹس کے انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن 148ویں نمبر پر ہے، اسلام آباد پولیس بھی بھیک مانگنے والوں کی سرپرستی کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سٹریٹ چلڈرن نے بتایا پولیس ان کے اکثر پیسے لے لیتی ہے، 52 فیصد زبانی، 38 فیصد جسمانی تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چار فیصد سٹریٹ چائلڈ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، 65 فیصد سٹریٹ چلڈرن کو عوام کی جانب سے زبانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
 

Advertisement