لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اجازت کیے جانے پر وی سی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ( وی سی) کیخلاف فتنے (عمران خان) کو تعلیمی ادارے کے احاطے میں جلسے کے انعقاد کرنے پر سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنا ایسا جرم ہے جس کی سزا ہونی چاہیے؟۔
Strict action must be taken against Vice Chancellor Government College Uni for desecrating an educational institution by lending it to a Fitna & organising his jalsa on the premises. Using a seat of learning for political hate-mongering is a crime that should not go unpunished.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 26, 2022