لاہور: (دنیا نیوز) نیب قانون میں ترامیم کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کا بڑا فیصلہ، نیب میں جاری 50 کروڑ سے نیچے والے تمام سیاسی اور محکموں کے کیسز کی تحقیقات اب اینٹی کرپشن پنجاب کرے گا۔
زرائع وزیراعلی آفس کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے قومی احتساب بیورو کو خط لکھا دیا۔اینٹی کرپشن پنجاب نے نیب لاہور سے پچاس کروڑ سے نیچے والے تمام کیسز سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔
عمران خان اور وزیراعلی کی منظوری کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے خط لکھا جارہا ہے۔