سیالکوٹ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گرانا مسلم لیگ ن کی خواہش ہی رہے گی، ہماری حکومت گرانے والے اپنی فکرمنائیں، یہ صوبائی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں بچیوں کی تعلیم کےحوالے سےخصوصی توجہ دے رہے ہیں، مجھے دکھ ہوا شہبازشریف نے بیرون ممالک سے ملنے والی امداد کا ایک پیسہ نہیں دیا، عمران خان کی ٹیلی تھون سے ملنے والی امداد ہم ہرصوبے کودے رہے ہیں۔ وزیراعظم بیرون ملک جاکرکہتا ہے پیسے مانگنے نہیں آئے،مجھے ڈرہے یہ کسی ملک کو یہ نہ کہہ دیں مجھے واپسی کی ٹکٹ بھی دیں،یہ بڑا جھوٹا خاندان ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ریسکیو 1122 پروگرام کو برباد کرنے کی پوری کوشش کی، پنجاب حکومت گرانا مسلم لیگ ن کی خواہش ہی رہے گی،ہماری ترجیح عام آدمی کو ریلیف دینا ہے،پنجاب حکومت گرانے والے اپنی فکرمنائیں یہ پنجاب حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، انہوں نے حکومت کے لالچ میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ بڑا ٹوپی ڈرامہ کرتے تھے شہبازشریف آئے گا توسب کچھ ٹھیک کر دے گا، شریف خاندان بری طرح ایکسپوزہوگیا ہے،یہ بھائی کوملنے چلا گیا اس کوکسی نے آنے نہیں دینا،نوازشریف جیسے ہی واپس آئے گا پکڑا جائے گا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے سے عام آدمی کا برا حال ہے،تمام اسپتالوں کی ایمرجینسی ادویات کوفری اورڈاکٹروں کی تنخواہیں بھی بڑھائیں گے۔ ٹریفک وارڈن،پٹرولنگ پولیس فورس کوبھی بہترین تنخواہ ملے گی۔ ہمارا لیڈرقائد عمران خان نیک آدمی اورعوام کی خدمت کرنے کا جذبہ ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا نقشہ بدلیں گے، شریف خاندان کو تکبر کی مار پڑی، مسلم لیگ ن کومشورہ ہے اب اپنی ٹکٹ گھرمیں ہی رکھیں، کسی نے نہیں لینی، الیکشن میں صرف ایک ہی ٹکٹ عمران خان کی ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے شہروں کے اندرسستی سٹی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے لیے بھی بہت بڑا پروگرام لارہے ہیں۔