عمران، پرویز الٰہی ملاقات: پنجاب میں پاور شیئرنگ کے تمام امور فائنل

Published On 26 September,2022 05:23 pm

لاہور: (لیاقت انصاری سے) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے تمام سیاسی چیلنجز کر ملکر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے، پنجاب میں پاور شیئرنگ کے تمام امور کو حتمی شکل دے دی گئی۔

عمران خان کی وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کیساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی، تحریک انصاف کی قیادت بھی شریک ہوئی ، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ،وزیراعلی پنجاب اور عمران خان نے بھی الگ ملاقات کی۔

دوسری طرف عمران خان اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے ا گئی ہے، عمران خان اورچودھری پرویزالہی کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، آڈیو لیکس اورعوامی فلاح کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کو مختصر مدت میں صوبے کے عوام کی فلاح کے لئے کیے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔

تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے نئی قانون سازی پر عمران خان نے کہا ”ویلڈن چودھری صاحب“۔

پرویزالہی نے بتایا کہ ورلڈ بینک نے بھی منشیات کے خلاف منصوبے کو فنڈ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

عمرا ن خان کاکہناتھاکہ وزیر اعلی پنجاب کا یہ کام نئی نسل کو تباہی سے بچانے میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

عمران خان نے پنجاب میں حکومتی امور کو بطریق احسن چلانے پر بھی چودھری پرویزالٰہی کی تعریف کی۔

آڈیولیک کامعاملہ بھی تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق کی قیادت کی ملاقات میں زیر بحث رہا۔

عمران خان کاکہناتھاکہ آڈیولیکس کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کی نام نہاد قیادت کا اصل چہرہ ایک بار پھر قوم کے سامنے آگیا ہے۔ آڈیو لیک نے قوم کو سب بتادیا ہے کہ بند کمروں میں کیا کیا سازشیں ہورہی ہے اور الیکشن کمیشن کا کیاکردار ہے۔

روانگی سے قبل وزیر اعلی پنجاب۔ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور عمران خان کی الگ ملاقات بھی ہوئی جس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے تمام امور کو حتمی شکل دے دی گئی، عوامی مسائل کے حل کے لئے ملکر انتظامی اقدامات کے لئے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے ہر سیاسی چیلنج کر ملکر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا اور کہاکہ آنے والے دنوں میں عمران خان کی کال کا بھرپور رسپانس دیاجائے گا۔

عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے ڈینگی کے حوالے سے پنجاب میں کے اضلاع میں صورتحال بارے استفسار کیا۔ جس پر یاسمین راشد نے تفصیلی بریفنگ دی۔

عمران خان نے زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں بارے بھی استفسار کیا انکو بتایاگیاکہ اکتوبر کے وسط میں کچھ اسپتال افتتاح کے لئے تیار ہوں گے، عمران خان نے پنجاب کے انتظامی معاملات کے حوالے سے چوہدری پرویز الہی کے اقدامات کو سراہا ملاقات میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاگیاکہ پنجاب میں گورنس کے معاملات احسن انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
 

 
Advertisement