سائفر گم ہونے کا ڈرامہ کر رہے، ماسٹر کاپی وزارت خارجہ میں موجود ہے: عمران خان

Published On 02 October,2022 07:35 pm

ٹیکسلا: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو سازش کے تحت گرانے والے اب سائفر گم ہونے کا ڈرامہ کر رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں حقیقت قوم کے سامنے نہ آئے، ثابت ہوگیا جو ہم کہتے تھے وہ سچ تھا، مراسلے کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ میں موجود ہے، مراسلے کا معاملہ اٹھانے پر حکومت کا شکریہ، گرفتاری سے خوفزدہ نہیں، دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال دیں، حقیقی آزادی کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مہنگائی مارچ کرنے والوں نے 5 ماہ میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مہنگائی کر دی۔

ٹیکسلا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ کے شعور کو سلام پیش کرتا ہوں، خواتیں بہت بڑی تعداد میں آئیں ہیں، غلام سرور خان آپ میرے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہے، جب لوگوں کے ضمیر کا سودا ہو رہا تھا تب بھی سرور خان آپ میرے ساتھ کھڑے رہے، اس ملک کو وہ سیاست دان چاہیے جن کے ضمیر کی کوئی قیمیت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ آج میں امریکی امپورٹڈ غلامی کو پیغام پہنچانا چاہتا ہوں، انہوں نے میرے گھر دوسری بار پولیس بھیجی، دھمکیاں دینے کی بجائے جیل میں ڈال دو، اس ملک میں جو حیقیقی آزادی کی تحریک چل پڑی ہے، میری قوم اور میں جیلوں میں جانے کو تیار ہیں، مجھے نہ تمھاری نامعلوم کالوں سے خوف ہے، نہ اس قوم کو اور مجھے جیلوں سے خوف ہے، جس کا ایمان اللہ پر ہو وہ کسی کے آگے جھکتا نہیں ہے، قوم بھی اور کپتان بھی تیار ہے، جیل تو معمولی چیز ہے، کپتان حقیقی آزادی کے لیے جان کی بازی دینے کو بھی تیار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میں نے ایک مراسلہ ساری قوم کو دکھایا، اس مراسلے میں سارش واضح تھی، اس میں عمران خان کو ہٹانے کا کہا گیا، اس مراسلے میں کہا گیا کے عمران خان کو ہٹا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا، میں نے ساری جگہ مراسلہ دکھایا، میں اسمبلی میں لیکر گیا، یہ امپورٹڈ حکومت نے کہا کوئی مراسلہ نہیں ہے، مریم نے کہا یہ جھوٹ ہے، مریم جو سچ نہیں بول سکتی ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مراسلے کو اٹھا دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری قوم کے سامنے آگیا ہے جو میں کہہ رہا تھا وہ سچ ہے، اب نیا ڈرامہ ہو رہا ہے کہ سائفر گھوم ہو گیا، مریم آپ چاہیں گی کہ سائفر گم ہو جائے، وزرات خارجہ میں ماسٹر کاپی پڑی ہوئی، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کر دی، وہ کانپیں ٹانگنے والے نے مہنگائی مارچ کر دیا، بلاول سندھ کے غریبوں کے کروڑوں پیسے خرچ کر کے اسلام آباد آگیا، پانچ مہینے کے اندر سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے، آٹا ہمارے دور میں 55 روپے کلو تھا آج سو سے اوپر ہے، عالمی منڈی میں ہمارے زمانے میں سو سے اوپر ڈالر تھا، بجلی ہمارے دور میں سولہ روپے یونٹ تھی، آج بجلی 36 روپے اور ٹیکس 50 سے اوپر چلا گیا ہے، آج پڑول اور ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا ہے، تنخوار دار طبقہ گزرا نہیں کر سکتا، آج سرکاری ملازم، پولیس اہلکار تنخواہ دار طبقہ پریشان ہے، معیشت نیچے اور مہنگائی اوپر جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج وقت ہے میری قوم ظلم کے نظام کے خلاف کھڑی ہو، انہوں نے صرف ایک کام کیا ہے اپنے کرپشن کے کیس معاف کروا رہے ہیں، قانون بدل دہے اور نیب بھی اپنا، مریم نے اپنے کیس معاف کروا لیے، انہوں ںے اپنی چوری بچانے کے لیے ملک کا نقصان کیا، انہوں نے قانون تبدیل کر دیے جس سے طاقت ور پکڑے نہیں جائیں گے، چھوٹے چور پکڑے جائیں گے اور بڑے چور نہیں، جہاں انصاف نہ ہو وہ قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔

 عمران خان نے کہا کہ میں اب پوری تیاری کر رہا ہے، 25 مئی کو ہم نے سمجھا تھا کہ ہم پر امن احتجاج کر رہے ہیں، ہم سمجھے کے یہ ہمیں احتجاج کی اجازت دیں گے، ہم نے کبھی احتجاج سے نہیں روکا تھا، رانا ثنا اللہ تیار ہو جاؤ، مجھے آپ کے پلان کا پتہ ہے، آپ کو میرے پلان کا نہیں پتہ میں کا کروں گا، میں ان کی پلاننگ کے مطابق تیاری کر رہا ہے، اپنے ملک کو ہم حقیقی طور پرآزاد کریں گے، جب قانون کی حکمرانی ہو گی، تب ملک آزاد ہوگا، اس ملک میں عدل و انصاف کا نظام لیکر آئیں گے، خوشحالی انصاف کے بغیر نہیں آتی، زیادہ دیر نہیں ہے، سب نے میری کال کا انتظار کرنا ہے۔

Advertisement