آرمی چیف کو توسیع مل سکتی ہے یا نہیں آئین کو دیکھنا ہو گا: فضل الرحمان

Published On 03 October,2022 05:24 pm

ملتان: (دنیا نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کوایکسٹنشن مل سکتی ہے یا نہیں اس حوالے سے آئین کو دیکھنا ہوگا، سوال یہ ہے توسیع کس نے دینی ہے جس کو آئین اختیار اسی نے ہی فیصلہ کرنا ہے، عمران خان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،اس کی سیاست میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی ڈی ایم کے سربراہ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کوعلی موسیٰ گیلانی کے لیےحمایت کا کہا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں غلط بیانی کی گئی، ہمیں امپورٹڈ کا طعنہ دینے والے بتائیں فارن فنڈنگ لینے والے کیا امپورٹڈ پارٹی نہیں ہے؟اب یہ چور،چورکا نعرہ لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل کیانی کی ایکسٹنشن ہوئی تواس وقت صدر پاکستان اور صرف مجھے پتا تھا،ہم نے اس وقت آئین کو فالوکیا اور کوئی مسئلہ نہیں ہوا تھا، عمران خان فضول حرکتیں کرتے ہیں، یہ ڈکٹیٹ کرنے والا کون ہوتا ہے۔ آرمی چیف کی تقرری بہت سمپل ہے اس کو مخالفین نے بگاڑدیا ہے۔عمران خان کو جلسوں، چوکوں میں تعنیاتی کو ڈسکس نہیں کرنا چاہیے،آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کا اختیارہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے پارٹیوں نے ریاست کے درمیان ہوتے ہیں،ہم نے اسی وقت کہا تھا آئی ایم ایف کی سخت شرائط ہے،اتحادی جماعتوں نے سیاست کے بجائے پہلے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، آئی ایم ایف معاہدے پارٹیوں نے ریاست کے درمیان ہوتے ہیں،ہم نے اسی وقت کہا تھا آئی ایم ایف کی سخت شرائط ہیں،اتحادی جماعتوں نے سیاست کے بجائے پہلے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اگر ہم آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کرتے توعوام کو خمیازہ بھگتنا پڑتا۔ میں اپنے اثاثے ڈکلیئرکرچکا ہوں۔

اس موقع پر پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کوایکسٹنشن مل سکتی ہے یا نہیں اس حوالے سے آئین کو دیکھنا ہوگا،سوال یہ ہے توسیع کس نے دینی ہے جس کو آئین اختیار اسی نے ہی فیصلہ کرنا ہے،ایک بھولا بھالے آدمی کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،اس کی سیاست میں کوئی اہمیت نہیں ہے،ہم بلاوجہ ایسے معاملے کومسئلہ بنا دیتے ہیں، پی ٹی آئی اس قابل نہیں ان سے کوئی گفتگوہو۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگرعمران خان دھرنے کے لیے تیار تو رانا ثنا بھی بالکل تیار بیٹھے ہیں،کہاں یہ تتلیاں، یہ لوگ گرم زمین پر پاؤں رکھنے والے نہیں ہیں، جن لوگوں کی ایڑھیاں گالوں سے زیادہ نرم ہو وہ گرم زمین پر پاؤں نہیں رکھ سکتے۔ اب کہتا ہے لیٹرغائب ہوگیا ہے،ٹرانس جینڈربل میں بڑا سقم ہے،شریعت، سوسائٹی کی اقدار کے حوالے سے بھی بڑا سقم ہے،ہم نے ایک جامع ترمیم کردی ہے،سوشل میڈیا پرہمارے وکیل کے حوالے سے ساری رپورٹنگ غلط ہو رہی ہے،مثبت رپورٹنگ کے بجائے منفی رپورٹنگ پھیلائی جارہی ہے،ٹرانس جینڈربل میں اگرکوئی کوتاہی ہوئی تواس کا ازالہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے، الیکشن اپنے وقت پرہی ہوں گے۔
 

Advertisement