لاہور:(لیاقت انصاری سے) وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر گجر نے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ میری کچھ ذاتی وجوہات ہیں جس وجہ سے وزرات سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، میں کچھ اپنے حلقے کو وقت دونگا اور وزیراعلیٰ کی وطن واپسی پر وزارت سے استعفیٰ پیش کروں گا۔
لطیف نذر گجر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے کوئی گلہ نہیں، نہ ہی قیادت سے شکوہ ہے، پارٹی کا سٹی صدر ہوں ناراضگی والی کوئی بات نہیں، ایک دو روز میں مستعفی ہوجاؤں گا۔