لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام، صوبائی حکومت نے 2 موبائل ہیلتھ یونٹ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیج دئیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایک اور احسن اقدام کرتے 2موبائل ہیلتھ یونٹ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیج دئیے، محکمہ صحت نے میڈیکل ٹیمز اورادویات پر ریلیف مشن سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے روانہ کیا، ضلع خیر پور اوردوسرے موبائل ہیلتھ یونٹ کو قمبر شہداد کوٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیجا گیا ہے
اس موقع پرچودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت سندھ سمیت دیگر صوبوں کے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، پہلے بھی 296 ڈاکٹرز،اور ادویات کے 9 ٹرک جذبہ خیرسگالی کے تحت سندھ و بلوچستان بھیجے،پنجاب حکومت کے میڈیکل مشن نے سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگائے، پنجاب بڑے بھائی کا کرداراحسن طریقے سے نبھا رہاہے۔