اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے دوست ممالک اور عالمی ادارے پیش پیش ہیں اور اب تک امدادی سامان لے کر 133 طیارے پاکستان آئے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اب تک 17 ممالک، 3 عالمی تنظیموں کی جانب سے امدادی سامان لے کر 133 طیارے پاکستان آئے ہیں، یو اے ای سے 41 ،امریکہ سے 21، ترکیہ کے 14 طیارے امدادی سامان لے کرآئے، سعودی عرب سے 10، عمان سے 8، چین اور قطر سے چار، 4 امدادی طیارے پاکستان پہنچے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ انڈونیشیاء نے2، ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، اردن، سے ایک ایک طیارہ پاکستان آیا، نیپال، برطانیہ، روس، یونان اور اٹلی نے بھی امدادی سامان کا ایک، ایک طیارہ بھیجوایا، یونیسف 3، اقوام متحدہ ادارہ برائے مہاجرین 14، عالمی ادارہ خوراک نے 3 طیارے بھیجوائے، جبکہ ایران، ترکیہ، تاجکستان، عمان، یو اے ای نے زمینی اور بحری راستے سے بھی امداد بھیجوائی۔