اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تھمنے کا سلسلہ برقرار ہے، مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی ہو رہی ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 11 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 57 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
COVID-19 Statistics 13 October 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) October 13, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 11,953
Positive Cases: 57
Positivity %: 0.48%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 28
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 0.48 فیصدرہی، جبکہ کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ابھی بھی 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔