عمران کی ذہنیت فاشسٹ، سیاست چھوڑ کر کرکٹ بورڈ کی سربراہی سنبھال لیں: رانا تنویر

Published On 23 October,2022 05:20 pm

نارنگ منڈی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان تاحیات نا اہلی کے قابل تھا مگر الیکشن کمیشن نے اس کے ساتھ نرم رویہ رکھا، پی ٹی آئی چیئرمین فاشسٹ ذہنیت کے مالک ہیں انہیں چاہیے کہ سیاست چھوڑ کر کرکٹ بورڈ کی سربراہی سنبھال لیں۔

نارنگ منڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جلد وطن واپس لوٹ کر عدالتوں سے سرخرو ہوں گے، پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی 8 نشستوں پر رنر اپ امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کے لیے مسلم لیگ ن کو عدالت سے رجوع کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان فاشسٹ ذہنیت کے مالک ہیں انہیں چاییے کہ سیاست چھوڑ کر کرکٹ بورڈ کی سربراہی سنبھال لیں، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔
 

Advertisement