فیصل آباد: (دنیا نیوز) تشدد کا نشانہ بنانے پر فیصل آباد کے شہری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے رسالہ نمبر 12 کے رہائشی شاہد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں موقف اپنایا گیا کہ عابد شیر علی نے سیاسی مخالفت کی بناء پر اپنے گارڈز کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا، گارڈز نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔
متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی عمران خان کی نااہلی کا جشن بنانے منانے آئے تو اس دوران جھگڑا ہوگیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا میں عابد شیر علی سمیت دیگر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ میں تشدد، دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کرنے کی دفعات شامل ہیں۔