حمزہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

Published On 23 October,2022 02:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز)پنجاب اسمبلی میں سابق صوبائی وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا، حمزہ شہباز کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کا منصب خالی تھا۔

 

Advertisement