لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم قانون اورعوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔
16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے بری ہونے کے عدالتی فیصلے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ حق ذات نے پھر فضل فرمایا، منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا،
انہوں نے مزید لکھا کہ جتنا شکر ادا کریں، کم ہے، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم قانون اورعوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔
حق ذات نے پھر فضل فرمایا، منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا، اس پر اللہ تعالیٰ کا جتناشکر اداکریں، کم ہے۔ بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 12, 2022