اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے چیف جسٹس کی تقرری، جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب

Published On 28 October,2022 08:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم نومبر کو طلب کر لیا ہے، اس اجلاس کی صدارت چیف جسٹس کریں گے، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور ہو گا۔
 

 
Advertisement