اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم فیصلے کے خلاف آج ہی ہائیکورٹ جارہے ہیں، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرے گی، آج ہی پٹیشن دائر کریں گے۔
دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن سے پہلے بھی کوئی امید نہیں تھی، الیکشن کمیشن نے شرم ناک فیصلہ دیا، الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ پاکستان کے اداروں پر حملہ ہے، الیکشن کمیشن ہوتاکون ہے یہ فیصلہ کرنے والا!۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتاہوں اپنے حق کے لیے باہر نکلیں، آج پاکستان میں انقلاب کی ابتداء ہو گئی ہے، پی ٹی آئی اور عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔