اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے پرانے ساتھی فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چند روز قبل سابق وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر ان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔
Chairman PTI @ImranKhanPTI has terminated the basic membership of Faisal Vawda from the party. #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/mPFWHFjQOi
— PTI (@PTIofficial) October 29, 2022
پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے پارٹی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مطابق فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 26 اکتوبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔