اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسلام آباد میں حقیقی آزادی مارچ کی اجازت کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر کرلی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
دوسری طرف سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے آئینی درخواست دائر کی۔
درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، عمران خان اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے 25 مئی کو سپریم کورٹ کو کرائی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی، 2014 میں پی ٹی آئی نے پی ٹی وی پارلیمنٹ اور پبلک سیکرٹریٹ پر حملہ کیا، تحریک انصاف ایک بار پھر لانگ مارچ اسلام آباد لا رہی ہے۔