اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے چار صفحات پر مشتمل شرائط نامہ تیار کرلیا۔
شرائط نامے کے مطابق پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان بیان حلفی پر دستخط کریں گے، جلسے کی اجازت ایک دن کے لیے ہوگی، جلسے میں لاؤڈ سپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا اور کسی قسم کا اسلحہ نہیں لایا جائے گا، جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات سے گریز کیا جائے گا۔
انتظامیہ کے شرائط نامے کے مطابق جلسے کے سٹیج پر جو 12 افراد موجود ہوں گے ان کی اجازت انتظامیہ دے گی، جلسے یا مارچ میں کوئی قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہیں کیا جائے گا۔