لاہور: (دنیا نیوز) ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور مرزا سلطان محمد سلیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
حکومت کی جانب سے ڈی جی نیب لاہور مرزا سلطان محمد سلیم کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں نیب اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امجد مجید کو ڈی جی نیب لاہور اضافی چارج مل گیا، امجد مجید نیب لاہور میں 20 گریڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔