اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سربراہی میں جی77 اور چین کے پلیٹ فارم سے لاس اینڈ ڈیمیج کے مطالبہ کی منظوری کیلئے پاکستان نے کامیابی سے قیادت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مطالبہ کی منظوری بہترین سفارتکاری کا مظہر ہے، جس کے نتیجہ میں اس کو ممکن بنایا گیا ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 20, 2022
انہوں نے اس حوالہ سے کام کرنے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر تمام ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا۔
اقوام متحدہ اجلاس میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی جانب پہلا اہم قدم ہے
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس میں ’’لاس اینڈ ڈیمیج‘‘ فنڈ کے قیام کا فیصلہ موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا کلیدی قدم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا کہ کہ اب یہ عبوری کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ اس تاریخی پیشرفت کو آگے بڑھائے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 20, 2022
شہباز شریف نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن اور ان کی ٹیم کے اس ضمن میں کردار اور محنت کو سراہا۔
واضح رہے کہ کوپ 27 کانفرنس میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے، لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو معاوضہ دیا جاسکے گا۔