اسلام آباد: (دنیا نیوز) لانگ مارچ کو راولپنڈی سے اسلام آباد تک جانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے چند روز قبل اعلان کیا تھا لانگ مارچ ختم ہو گیا ہے، اب تمام قافلے 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ جہاں پر نیا لائحہ عمل دیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان اپنے متعدد جلسوں میں اعلان کر چکے ہیں کہ ملک کی معاشی صورتحال ابتر ہو چکی ہے اب اس کو بچانے کا ایک ہی حل ہے وہ صاف اور شفاف الیکشن ہے، میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایک ہی استدعا کر رہا ہوں ملکی مستقبل کے لیے صاف الیکشن کروائے جائیں۔
اُدھر راولپنڈی جلسے تک جانے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26 نومبر کو راولپنڈی جلسے تک جانے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت دی جائے، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جائے، پریڈ گراونڈ میں ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت دی جائے، کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔