راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹراعظم سواتی نے کہا کہ 13 نوسرباز ملک کا 1100ارب کھا گئے۔ قوم کو یہ بتاؤ نیب قانون کوکس نے تبدیل کیا۔
راولپنڈی میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ عمران کے دورمیں چھ فیصد پرمعیشت گروتھ کررہی تھی۔ تم نے میرے کپتان کی حکومت کوگرایا۔ رجیم چینج کے مرکزی کردارو بتاؤ تمہیں آگاہ بھی کیا تھا۔
اعظم سواتی نے کہا کہ آٹھ ماہ میں معیشت تباہ ہوچکی ہے۔ بتاؤ کس نے تباہ کی۔ انہوں نے معززجج صاحبان سے بھی سوال کیا کہ بتائیں عمران خان کی ایف آئی آردرج کیوں نہیں ہورہی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جنرل باجوہ کہہ گئے اب سیاست میں میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔ جنرل باجوہ جاتے جاتے بتا دیں ارشد شریف کوفروری کے بعد کس نے قتل کیا اورعمران خان پرقاتلانہ حملہ کس نے کیا؟
انہوں نے مزید کہا کہ تم میرے کپتان کوڈرارہے تھے۔ جنرل عاصم منیراپنے ادارے کومضبوط بناؤ۔ اعظم سواتی نے پاکستانیوں سے بھی حقیقی آزادی کے لیے کپتان کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔