کراچی: ( دنیا نیوز ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندی تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم میں مذاکرات ہوئے، خالد مقبول صدیقی اور آصف علی زرداری کے درمیان رابطہ ہوا جبکہ سابق صدر نے ایم کیوایم قیادت کو وزیراعلیٰ سے رابطے کا کہہ دیا۔
ایم کیوایم پیپلزپارٹی رہنماؤں کے درمیان ملاقات چند روز میں متوقع ہے، ایم کیو ایم نے 30 نومبر کو جنرل ورکر اجلاس بھی طلب کرلیا۔
خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی حلقہ بندی تبدیل کرنے کے وعدے پر عمل کرایا جائے، جس پر ناصرشاہ نے پیر کے روز بلدیاتی حلقہ بندیوں سے متعلق اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی۔
ایم کیوایم نے بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم کا آغاز حلقہ بندیوں سے مشروط کر دیا، ایم کیو ایم کی کراچی حیدرآباد میں ڈسڑکٹ کونسلز بحال کرنے کی تجویز ہے۔
ایم کیوایم نے کراچی کے 25 ٹاؤنز میں 73 یونین کمیٹیز بڑھانے کے لیے سفارشات پیپلز پارٹی کو دی ہیں۔