کورونا کے مزید 24 کیسز رپورٹ، 29 مریضوں کی حالت نازک

Published On 03 December,2022 08:57 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 554 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 554 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 24 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.37 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
 

Advertisement