لاہور: گھر میں آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق، 1 زخمی

Published On 04 December,2022 11:47 pm

لاہور: ( دنیا نیوز ) شاہ جمال میں شہری قاسم علی کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، آگ کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں شاہ جمال کے مقام پر آگ کی زد میں آکر 2 سالہ عظیم جاں بحق ہوگیا اور بھائی 4 سالہ ریحان جھلس کر متاثر ہوا جبکہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ریسکیو کے مطابق متاثرہ بچہ طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا، شہری قاسم علی اہلیہ کے ہمراہ فوتگی پر گیا ہوا تھا، گھر میں 2 بچے تھے، چولہے کی وجہ سے آگ لگی اور پورا کمرہ لپیٹ میں آ گیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کی کاروائی کے بعد لاش کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا، واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔
 

Advertisement