لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جب بھی الیکشن کا اعلان ہوگا PDM کی جماعتوں کو عبرت ناک شکست ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ان چور جماعتوں کو عوامی جذبات کا اندازہ ہے، اسی لئے ہر ممکن طور پر الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔
جب بھی الیکشن کا اعلان ہوگا PDM کی جماعتوں کو عبرت ناک شکست ہوگی. ان چور جماعتوں کو عوامی جذبات کا اندازہ ہے اور اسی لیے ہر ممکن طور پر الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں. نواز شریف پہلے ہی اپنا پورا خاندان لندن فرار کروا چکا ہے
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 4, 2022
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ نواز شریف پہلے ہی اپنا پورا خاندان لندن فرار کرا چکا ہے، شہباز اینڈ پارٹی بھی اب مریم کے ابا جان کی تقلید کر رہی ہے۔
مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ابھی تو ان کے وزراء آپس میں دست و گریبان ہونے لگے ہیں جلد ہی پی ڈی ایم ٹولہ ایک دوسرے کیخلاف بیانات کا بازار گرم کرے گا، امپورٹڈ حکومت اور ان کے حواریوں کے راستے جلد جدا ہونے والے ہیں۔