سندھ کی ثقافت دلکش روایات کی امین ہے: پرویز الٰہی

Published On 04 December,2022 09:26 am

لاہور : (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے سندھ کے ثقافتی دن پر اہل سندھ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ سندھ کا ثقافتی دن  ایکتا جو دھارو  مقبول عام ثقافتی تہوار ہے،  سندھی ثقافت مہمان نوازی، رواداری اور محبت کے جذبوں سے مالا مال ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت دلکش روایات کی امین ہے، یونیسکو کی فہرست میں شامل موہنجوداڑو اور مکلی کی ثقافت دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے۔

وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اجرک کے رنگوں کی طرح سندھ کی ثقافت بھی دلکش امتزاج کی حامل ہے اور سچل سرمست، عبداللہ شاہ غازی اور لعل شہباز قلندر جیسے عظیم صوفیا کرام کی محبتوں سے مالا مال ہے۔

انہوں نے کہا کہ اخوت اور رواداری پر مبنی سندھی ثقافت کا حسن سب سے جدا ہے۔
 

 

 

 

Advertisement