راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 560 قومی اور صوبائی اراکین کے مستقبل کا فیصلہ آج عمران خان کریں گے، دونوں صوبائی اسمبلیوں کے وزرائے اعلیٰ اسمبلیاں توڑنے کا اختیار عمران خان کو دے چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ جو عمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا، آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، صدر عارف علوی کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔
560قومی اورصوبائی اراکین کےمستقبل کافیصلہ آج عمران خان کریں گےدونوں صوبائی اسمبلیوں کےوزراعلیٰ اسمبلیاں توڑنےکااختیارعمران خان کودےچکےہیں جوعمران خان کوچھوڑےگاوہ اپنےپاؤں پےکلہاڑی مارےگاوزیرپٹرولیم اوروزیرخارجہ روسی تیل پےآمنےسامنےہیں مفتاع اور ڈارایک دوسرےکاپوسٹمارٹم کررہےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 17, 2022
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دیوار سے لگانے والے ملک کو دیوار سے نہ لگائیں، 250 روپے کا ڈالر نایاب جبکہ آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہوگیا ہے، سیاسی کلیجہ پھٹتا ہے تو غریب کیلئے ریلیف کی نیاز تقسیم ہوتی ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ وزیرپٹرولیم اور وزیر خارجہ روسی تیل پر آمنے سامنے ہیں، مفتاح اور ڈار ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں، تجارتی صنعتی شعبہ جام ہوگیا ہے۔