راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب معاشی بحران بڑھنے لگتا ہے تو یہ آڈیو لیک کر دیتے ہیں، بھوکی عوام سڑکوں پر نکل آئی تو لگ پتہ جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ مسائل اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی، قبل ازوقت انتخابات ہی سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے نجات ہے، حکومت نے دیر کی تو گاڑی ہاتھ سے چھوٹ جائے گی۔
جب معاشی بحران بڑھنےلگتا ہےتو یہ آڈیو لیک کردیتےہیں۔بھوکی عوام سڑکوں پر نکل آئی تو لگ پتہ جائے گا300روپےکلوپیازاور200روپےکلوٹماٹر،غریب کھائےگاکیا۔ زرعی ملک غذائی قلت سےدوچارہوسکتاہےPDMکےلیےعوام کےآگےہتھیارڈالنےکاآخری موقع ہے۔امپورٹس پرپابندی،ترسیلات کم،ڈالر نایاب،الیکشن واحدحل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 8, 2022
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی شہادت میں جے آئی ٹی پر اہم ذمہ داری آگئی ہے کیونکہ ادارے اور عدلیہ ہی اہم ہیں، 4 روزکیلئے عمرہ پر آیا ہوں کیونکہ سب کچھ یہیں سےملتا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 300 روپے کلو پیاز اور 200 روپے کلو ٹماٹر غریب کھائے گا کیا؟، زرعی ملک غذائی قلت سے دوچار ہو سکتا ہے، PDM کےلئے عوام کے آگے ہتھیار ڈالنے کا آخری موقع ہے، امپورٹس پر پابندی، ترسیلات کم، ڈالر نایاب، الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے۔