راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران کواندازہ ہے ملک مزید عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا، اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔
شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے آدھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی، انہیں بھی اندازہ ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
عمران خان سےآدھہ گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی اُس کواندازہ ہےکہ ملک مزیدسیاسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتاالیکشن ناگزیر ہیں سیاسی معاشی استحکام قومی سلامتی کےضامن ہیں الیکشن2مہینےپہلےہوں بعدمیں ہوںPDMکی سیاست دفن ہو گئی ہےاسمبلی توڑناکوئی مسلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 3, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ الیکشن 2 مہینے پہلے ہوں بعد میں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ہے، الیکشن ناگزیر ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے، سیاسی و معاشی استحکام قومی سلامتی کا ضامن ہے۔