راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم اور پارلیمان عمران خان کے پیچھے کھڑی ہیں، عمران خان کے ساتھ غداری کرنے والا اپنی سیاست دفن کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پے لکھی گئی ہے، آصف زرداری اور شہبازشریف چلے ہوئے کارتوس ہیں، آصف زرداری سندھ کی فکر کریں۔
قوم اور پارلیمان عمران خان کے پیچھے کھڑی ہیں جو عمران خان کےساتھ غداری کرےگا اپنی سیاست دفن کرے گا دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوے PDMکی سیاسی موت دیوار پےلکھی گئی ہےآصف زردای اور شہباز شریف چلےہوئےکارتوس ہیں آصف زردای سندھ کی فکرکریں30جنوری سےپہلےقبل ازوقت الیکشن کافیصلہ ہوجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 2, 2022
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 30 جنوری سے پہلے قبل از وقت الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، سیاسی اعصاب کی جنگ تیز ہوگئی ہے، عمران خان یہ جنگ جیتے گا، پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ تارکین وطن پاکستانی بینکوں سے پیسے نکلوارہے ہیں اور پاکستانی باہر کے بینکوں میں بھیج رہے ہیں، روس نے تیل دینے سے انکار کر دیا ہے، گوگل نے کیریئر پیڈا معطل کر دیا ہے، مہنگائی دوگنی زرمبادلہ کم ہوگیا ہے۔