راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیر داخہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، آج سے ریسکیو آپریشن کا پہلا دن ہے۔
ملک معاشی طور پر تباہ اوراقتدارکےبھوکوں کاجمعہ بازار لگاہوا ہے،آج سےریسکیو آپریشن کاپہلا دن ہے،اداروں کاسیاست سےدور ہونا قابل تحسین ہےلیکن ادارےاپنےعوام سےدورنہیں رہ سکتے،1ہفتےمیں2صوبائی اسمبلیوں کافیصلہ ہوجاےگا،والدین اپنےبچوں کاگلہ کاٹ رہے ہیں اوریہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 30, 2022
شیخ رشید نے کہا ہے کہ اداروں کا سیاست سے دور ہونا قابل تحسین ہے لیکن ادارے اپنے عوام سے دور نہیں رہ سکتے، ایک ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہو جائے گا، والدین اپنے بچوں کا گلا کاٹ رہے ہیں اور یہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔