راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تعیناتی کے لئے سمری آگئی ہے، سارے نام شامل کر کے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اب کسی کی پسند ناپسند کا نہیں میرٹ کا سوال ہوگا جو بھی آرمی چیف آئے گا وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہوگا۔
تعنیاتی کےلیےسمری آگئی ہےسارےنام شامل کرکےادارےنےدوراندیشی کاثبوت دیاہےاب کسی کی پسندناپسندکانہیں میرٹ کاسوال ہوگاجوبھی آرمی چیف آئےگاوہ سیاست سے دورملک اوراپنےادارےکاوفادارہوگا تباہ حال معیشت کوسہارا دینے کی کوشش کرےگانوازشریف نے جس کو بھی تعینات کیااُسی سےجوڈوکراٹےکیے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 23, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نیا آنے والا آرمی چیف تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرے گا، نوازشریف نے جس کو بھی تعینات کیا اُسی سے جوڈو کراٹے کئے۔