راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو 567 نشستیں خالی ہونگی اور اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ میں پہلے ہی کیبنٹ میں کہتا تھا کہ اسمبلیاں توڑ دیں اور الیکشن میں جائیں، ہم تصادم کے بجائے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں، پنجاب کی بے بس پولیس فیض آباد میں سٹیج نہیں لگوا سکی۔
وزیر داخلہ نے خوف وحراس پیدا کیالیکن عوام کا سمندر الیکشن کےلیے ریفرنڈم تھااعظم سواتی کی گرفتاری الیکشن سےخوفزدہ حکومت کی سازش ہے77وزراءعوام میں نہیں جاسکتےگھروں میں قیدوبندہیں تباہ حال معیشت اورسنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیےخطرہ ہیں ہماری لڑائی چوروں سے ہے چوکیداروں سےنہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 27, 2022
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے خوف وحراس پیدا کیا لیکن عوام کا سمندر الیکشن کے لئے ریفرنڈم تھا، اعظم سواتی کی گرفتاری الیکشن سے خوفزدہ حکومت کی سازش ہے۔
سابق وزیر نے کہا کہ 77 وزراء عوام میں نہیں جا سکتے، گھروں میں قیدوبند ہیں، تباہ حال معیشت اور سنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لئےخطرہ ہیں، ہماری لڑائی چوروں سے ہے چوکیداروں سے نہیں۔