راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کیئرٹیکر کا دورانیہ بڑھوانا چاہتا ہے اور من پسند کی تعیناتی بھی چاہتا ہے، ایک ٹکٹ میں 2 مزے نہیں مل سکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے جس کی سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرس میں واضح ہیں، کرونا یا ڈرونا کا فیصلہ بھی 72 گھنٹوں میں ہو جائے گا، 26 نومبر کو عمران خان کا راولپنڈی میں تاریخی استقبال کریں گے۔
ملک کا وزیر خارجہ بلاول اپنے ملک کے صدرکو دھمکیاں دےرہاہے مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے عمران خان کو کسی کی تعیناتی پے اعتراض نہیں جو بھی نیا آرمی چیف آئےگاوہ سیاسی گند اپنے کندھوں پے نہیں اٹھائےگااور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا آئندہ5روزسیاست میں فیصلہ کن ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 21, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر خارجہ بلاول اپنے ملک کے صدرکو دھمکیاں دے رہا ہے، مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کو کسی کی تعیناتی پر اعتراض نہیں جو بھی نیا آرمی چیف آئےگا وہ سیاسی گند اپنے کندھوں پر نہیں اٹھائے گا اور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا، آئندہ 5 روز سیاست میں فیصلہ کن ہیں۔