راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ ملک کی بد قسمتی ہے کہ بزدل کرپٹ لوگ آگے آگئےہیں، ان کا حقیقی دارالحکومت لندن ہے، پاکستان میں تاوان لینے آتےہیں، نوازشریف نے جس کو بھی تعنیات کیا اُسی سے پھڈا کیا۔
لندن میں فیصلہ کرنےکےبعداتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔عوام مہنگائی سےمرگئی معیشت اورخارجہ پالیسی تباہ ہوگئی۔عمران خان کےسب سےاچھےتعلقات سعودی پرنسMBSسےہیں۔بدعنوان لوگ اہم عہدوں پرآگئےنیب میں کیس ختم کرانےوالوں کاتانتا بندھاہےاحتساب اورحساب ختم نہیں ہوگا30نومبرتک سیاست واضح ہوجائےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 14, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ بدعنوان لوگ اہم عہدوں پرآگئے ہیں، نیب میں کیس ختم کرانے والوں کا تانتا بندھا ہے، بھائی وزیراعظم ہے سفارتی پاسپورٹ مل گیا ہے لیکن کلین چٹ نہیں ملی، نواز شریف اپنا جنم دن اور نیو ایئر اپنی بیٹی کے ساتھ لندن میں منائیں گے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سب سے اچھے تعلقات سعودی پرنس MBS سے ہیں،عوام مہنگائی سے مر گئے، معیشت اور خارجہ پالیسی تباہ ہو چکی ہے، احتساب اور حساب ختم نہیں ہوگا، 30 نومبر تک سیاست واضح ہو جائے گی۔