راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہو گئی ہے۔
شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ تباہ حال معیشت مزید سنگین ہو سکتی ہے، ہر حکومت شوگر ملز مالکان مافیا کے زیر اثر ہوتی ہے، زیادہ شوگر ملیں سیاست دانوں کی ہیں جو وزراتوں میں بھی ہوتے ہیں جس کی سزا عوام اورکسان بھگتتے ہیں۔
آئندہ10روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گےصحیح فیصلہ صحیح سمت لےجائےگاغلط فیصلہ انتشاربرپاکرسکتاہےتباہ حال معشیت مزیدسنگین ہوسکتی ہے ہرحکومت شوگر مل مالکان مافیا کے زیر اثر ہوتی ہےزیاده شوگر ملیں سیاست دانوں کی ہیں جو وزراتوں میں بھی ہوتے ہیں جس کی سزاعوام اورکسان بھگتےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 19, 2022
سابق وفاقی وزیر نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، موجودہ حکومت نے صرف اپنے کیسز ختم کروائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔